Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کرکٹ چھوڑے زمانہ بیت گیا مگر ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک دس سالہ ننھے طالبعلم نے وسیم اکرم سے محبت کا اظہار ان پر نظم لکھ کر کیا۔ دس سالہ نیہان ثاقب کی لکھی گئی اس نظم کو ایک اخبار نے بھی شائع کیا۔
انگریزی میں لکھی گئی اس نظم میں کہا گیا کہ وسیم اکرم فاسٹ بولنگ کے بادشاہ ہیں، جو اپنی سوئنگ کی وجہ سے مشہور ہیں، وسیم اکرم کی رفتار کی وجہ سے بیٹسمین اپنے تسمے کھولنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، وسیم اکرم یارکر سے وکٹیں اڑا دیتے ہیں، وسیم اکرم پاکستان کا فخر ہیں جو ہر بیسٹمین کو آؤٹ کر دیتے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان نے ننھے مداح کی جانب سے لکھی گئی اس نظم کو پسند کیا اور کہا کہ اس بچے کو بڑی معلومات ہیں۔ وسیم اکرم کی طرف سے جواب ملنے پر نیہان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔