ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات سے دوچار ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ اہم ترین بیٹسمین جوئے روٹ کی ناقص فارم ہے۔ برمنگھم میں جوئے روٹ نے 57 رنز کی اننگز کے ساتھ ایشیز سیریز کا آغاز کیا مگر اس کے بعد ان کی فارم کھو گئی۔ دوسری اننگز میں وہ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لارڈز میں وہ 14 اور صفر پر پویلین لوٹے۔ لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی وہ صرف پر آؤٹ ہو گئے اور ٹیسٹ کیریئر میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ جوئے روٹ مسلسل دو اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔ جوئے روٹ تین میچز میں اب تک صرف 99 رنز ہی اسکور پائیں ہیں۔ کپتان اور اہم بیٹسمینوں کے آوٹ آف فارم ہونے کے باعث ہی انگلش ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں بھی مشکلات سے دوچار ہے۔