Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس بہت جلد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری پری سیزن کیمپ جوائن کر لیں گے۔ محمد عباس انگلینڈ میں لیسٹرشائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے مگر پری سیزن کیمپ کے اعلان کے بعد انھیں فوری طور پر پاکستان واپس طلب کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر محمد عباس نے ایک پیغام میں کہا کہ میں لیسٹرشائر کے کوچز، اپنی ٹیم اور دیگر ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے اپنی قومی ٹیم کو جوائن کرنا ہے جس وجہ سے لیسٹرشائر کو وقتی طور پر خیر باد کہتا ہوں، امید ہے جلد ٹیم میں شمولیت اختیار کروں گا۔
آخر میں محمد عباس نے لیسٹرشائر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس پیغام کے جواب میں لیسٹرشائر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ساتھ ہمارے لیے خوشی کا باعث تھا۔
#Pakistan#Leicestershire