Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ ٹرینٹ بولٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 250 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے صرف تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ اپنے 63ویں ٹیسٹ میچ میں 251 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رچرڈ ہیڈلی کو حاصل ہے جنہوں نے 150 اننگز میں 431 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسپنر ڈینیئل ویٹوری بھی ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے لیے خاصے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔
انھوں نے 185 اننگز میں 361 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ کے بعد ٹم ساؤتھی بھی 250 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔ انھیں اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 4 وکٹیں درکار ہیں۔