پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں جم کر بیٹنگ کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دس میچوں میں بابر اعظم نے 478 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں ان کی تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔
رواں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط 59.75 اور اسٹرائیک ریٹ 152.71 کا ہے۔ وہ ٹورنامنٹ میں ابھی تک 50 چوکے اور 13 چھکے لگا چکے ہیں۔ گزشتہ روز گلوسٹرشائر کے خلاف میچ میں انھوں نے 29 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے لیکن ان کی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔
سمرسیٹ کی ٹیم کو 11 میں سے پانچ میچز میں کامیابی اور پانچ میں شکست ملی جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ گیارہ میچز کھیلنے کے بعد سمرسیٹ کے 11 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر موجود ہے۔