Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کے بھنور سے نکل نہیں پا رہے۔ انگلینڈ میں جاری رواں ایشیز سیریز کی پانچ اننگز میں جیسن روئے نے 9.8 کی بیٹنگ اوسط سے صرف 49 رنز اسکور کیے ہیں جس وجہ سے وہ کرکٹ ماہرین اور سابق کرکٹرز کے نشانے پر ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے جیسن روئے کی ٹیسٹ بیٹنگ کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے بتا رہا ہوں جیسن روئے ٹیسٹ میچ کے اوپننگ بیٹسمین نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ جیسن روئے محدود اوورز کی کرکٹ میں بہت سودمند اوپننگ بیٹسمین ہیں۔
سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی ان کے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز پر خوش نہیں دکھائی دے رہے۔ انھوں نے کہا کہ جیسن روئے ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی محدود اوورز کی کرکٹ والے موڈ میں ہیں۔