انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ اگر جوئے روٹ اپنی ٹیم کو ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ جتوانے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو انھیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ ٹاس جیتنے کے باوجود اگر آپ یہ ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے تو آپ کو بولنگ کے لیے اس سے بہتر پچ نہیں مل سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں بادل چھائے ہوئے ہیں، یہ کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے لیے شاندار ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر آپ یہ کہیں کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں تو پھر بھی انگلینڈ کو جیتنا چاہیئے۔ جیفری بائیکاٹ نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ٹاپ بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے بغیر کھیل رہی ہے، انگلینڈ کو اس سے بہتر سنہری موقع نہیں مل سکتا کہ وہ یہ میچ اپنے نام کرے۔