Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز انٹیگا میں ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوہلی الیون صرف 297 رنز بنا سکی۔ اجنکیا راہانے نے 81 اور لوکیش راہول نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آل راؤنڈر رویندر جدیجا نے بھی زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز اسکور کیے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
رویندر جدیجا کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ جدیجا نے ایک بار پھر اپنی قابلیت ثابت کر دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بیٹنگ بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ باقاعدگی سے رنز بنا کر ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔