Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈکوچ مائیک ہیسن بھارتی ٹیم کے کوچ تو نہ بن سکے لیکن انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) نے بڑا عہدہ دے دیا ہے۔ آر سی بی کی مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب بیٹنگ کوچ گیری کرسٹن اور بولنگ کوچ اشیش نیہرا کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
آر سی بی کی جانب سے مائیک ہیسن کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا گیا ہے اور سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کو ٹیم کا ہیڈکوچ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل مائیک ہیسن کنگز الیون پنجاب اور سائمن کیٹچ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ منسلک تھے۔
دونوں کو ان کی فرنچائزز کی جانب سے رواں سال ہی ریلیز کیا گیا تھا۔ رائل چیلنجر بنگلور کے چیئرمین سنجیو چھری والا کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن اور سائمن کٹچ کا تجربہ ٹیم کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہو گا۔
#New Zealand#Royal Challengers Bangalore