Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قدافی اسٹیڈیم لاہور سیریز کے تین، تین میچوں کی میزبانی کریں گے۔ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
تین ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تین ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز مکمل طور پر لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہو گا جبکہ تیسرا ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا اور دورے کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سیکیورٹی معاملات پر گہری نظر ہو گی اور اس دورہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کے حوالے فیصلہ کیا جائے گا۔
#Pakistan#Sri Lanka