پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں کچھ دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔ کامران اکمل سے سوال ہوا کہ عمر اکمل اور بابر اعظم میں سے زیادہ باصلاحیت بیٹسمین کون ہے تو انھوں نے بابر اعظم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی قومی ٹیم میں کھیل رہے ہیں اور بہت ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انھوں نے کہا کہ عدنان اکمل اور مجھ سے بہت زیادہ ٹیلنٹڈ بیٹسمین عمر اکمل ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے بتایا کہ شاہد آفریدی کی بولنگ پر وکٹ کیپنگ کرنا سب سے مشکل لگتا تھا کیونکہ وہ بہت تیز لیگ اسپن کرتے تھے۔
کامران اکمل نے بتایا کہ بھارتی کرکٹرز میں یووراج سنگھ ان کے سب سے اچھے دوست ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف ورلڈکپ 2011 کا سیمی فائنل اور 2010 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔