Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ایشیز سیریز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے انھیں پریشان کر رکھا ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز کی ابتدائی چھ اننگز میں اسٹورٹ براڈ نے ڈیوڈ وارنر کو چار مرتبہ آؤٹ کیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ نے اوپننگ بیٹسمین کو دو رنز پر پویلین بھیجا اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ڈیوڈ وارنر اسٹورٹ براڈ کا ہی شکار بنے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی اسٹورٹ براڈ نے اوپننگ بیٹسمین کو صفر پر آؤٹ کیا۔
ڈیوڈ وارنر اب تک تین میچوں میں صرف 13.16 کی اوسط سے 79 رنز ہی بنا سکے ہیں جس میں ان کی ایک نصف سینچری شامل ہے۔ دوسری جانب اسٹورٹ براڈ 3 میچوں میں 14 وکٹیں لیکر رواں ایشیز سیریز کے دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔
#Australia in England 2019#Australia#England