Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12.5 اوورز میں 30 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل ووڈ نے انگلینڈ کے جیسن روئے، جوئے روٹ، جونی بیئرسٹو اور جوز بٹلر جیسے اہم بیٹسمینوں کو آؤٹ کر کے انگلش بیٹنگ لائن کو ڈھیر کر دیا۔
ان کی پانچ وکٹوں میں جوئے روٹ کی وکٹ سب سے اہم تھی۔ پہلی اننگز میں انگلش کپتان کو آؤٹ کرنے کے بعد جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ کرکٹ میں جوئے روٹ کو سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ کرنے والے بولر بن چکے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل جوئے روٹ کو جوش ہیزل ووڈ نے چھ مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔ جوئے روٹ کو نیتھن لائن، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ، پانچ مرتبہ اپنا شکار بنا چکے ہیں۔
#Australia in England 2019#Australia#England