کامران اکمل اور عمر اکمل ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں مگر دونوں بھائی ڈومیسٹک سیزن کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ کامران اکمل نے ٹویٹر پر عمر اکمل کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمر اکمل کو بیٹنگ کی ٹپس دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری ویڈیو میں دونوں بھائی فزیکل ٹریننگ کرتے نظر آئے۔
کامران اکمل نے لکھا کہ خود کو آنے والے سیزن کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ کامران اکمل 2017 کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں اور کئی انٹرویوز میں ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔
عمر اکمل کو ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا مگر وہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے میں ناکام رہے اور ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی دونوں بھائیوں یا کسی ایک کو قومی ٹیم میں شمولیت کا موقع فراہم کرتی ہے یا نہیں۔