Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدان پر تو بھارتیوں کو پریشان کیا اور اب انھوں نے کشمیر پر ایک مرتبہ پھر آواز بلند کر کے بھارتیوں کو پریشان کر دیا ہے۔ عمران خان کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں ناانصافی اور جبر بند ہونا چاہیئے، کشمیر پر عمران خان جو سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اس پر ان کے ساتھ ہوں اور امید کرتے ہیں کہ مسئلے کا جلد حل نکل آئے گا۔
دوسرے ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے امید کرتے ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم رکوائے گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی قوم کی اکثریت وزیراعظم نریندر مودی کے ظالمانہ رویے کی حمایت نہیں کرتی۔
بوم بوم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ طویل المدتی امن قائم کیا جائے اور انسانیت سوز واقعات بند کیے جائیں۔ شاہد آفریدی اس سے پہلے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔