Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے حسن علی کی شادی سے فارغ ہو کر پری سیزن کیمپ جوائن کر لیا ہے۔ کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹریننگ سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا اور جب بھی ایک ساتھ ٹریننگ کی جاتی ہے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
آل راؤنڈر نے اعتراف کیا کہ انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تھوڑی مشکل ہے لیکن ڈومیسٹک سیزن میں کوشش کروں گا کہ لمبے اسپیل کروں تا کہ خود کو آئندہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار کر سکوں۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ یا بولنگ دونوں پر توجہ دیتا ہوں اور ٹیم کو جہاں بھی ان کی ضرورت ہوتی ہے اسی شعبے میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ وہ مطمئن نہیں ہیں اور ہر شعبے میں اب بھی بہتری کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا پڑتا ہے۔