Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں کوہلی الیون نے 318 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 297 رنز اسکور کیے تھے جس میں اجنکیا راہانے کے 81 اور رویندر جدیجا کے 58 رنز شامل تھے۔ جواب میں بھارتی بولرز نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 222 رنز تک محدود کر دیا۔
دوسری اننگز میں ایک مرتبہ بھی اجنکیا راہانے ڈٹ گئے اور انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں دو سال بعد سنچری اسکور کی جو کہ ان کی دسویں سنچری تھی۔ راہانے 102 اور ہنوما وہاڑی 93 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 419 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں ہولڈر الیون ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 100 رنز پر ہمت ہار گئی۔ دو میچوں کی سیریز میں بھارت کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔