انگلینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے آل راؤنڈر جوفرا آرچر اپنی تیزرفتار بولنگ کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں لیکن انگلش آل راؤنڈر کی پرانی ٹویٹس بھی ان کی شہرت کی وجہ بنی ہوئی ہیں۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بین اسٹوکس نے 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلائی تو جوفرا آرچر کی دو پرانی ٹویٹس سامنے آئیں۔
ان میں سے ایک ٹویٹ جوفرا آرچر نے 16 اکتوبر 2013 میں کی تھی جس میں انھوں نے لکھا کہ یہ ہدف کا بہترین تعاقب تھا جو میں نے اپنی زندگی میں دیکھا۔ ایک ٹویٹ انھوں نے 17 دسمبر 2013 میں کی تھی جس میں جوفرا آرچر نے لکھا کہ اسٹوکس نے بہت اچھا کھیلا۔ اپنی تازہ ٹویٹ میں انگلش آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ بہت غیرمعمولی میچ تھا جو میں نے اپنی ابھی تک کی زندگی میں دیکھا۔