Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فیصل اقبال نے پاکستان کی سینیئر اور انڈر-19 ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے پاکستان کی سینیئر اور جونیئر مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے خالی عہدے کے لیے اپلائی کر دیا ہے۔ فیصل اقبال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے کوئی حتمی نام سامنے نہیں آئے لیکن اس ریس میں ڈین جونز بھی شامل ہیں۔ بولنگ کوچ بننے کے لیے وقار یونس، جلال الدین اور ثقلین مشتاق درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔
اگر بیٹنگ کوچ کی بات کی جائے تو ابھی تک کسی سابق کرکٹر نے اس عہدے کے لیے درخواست جمع کرانے کی تصدیق نہیں کی۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ کوچز کا انتخاب ملک سے ہی کیا جائے۔