Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہایت ہی ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے 359 رنز درکار تھے مگر 286 رنز پر انگلینڈ نے اپنی 9 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس وقت کریز پر موجود بین اسٹوکس کو بولر جیک لیچ نے جوائن کیا۔ بین اسٹوکس نے موقع کی مناسبت سے جارحانہ انداز اپنایا۔
آل راؤنڈر نے جیک لیچ کے ساتھ مل کر 76 رنز کی فاتحانہ پارٹنرشپ قائم کی جس میں اسٹوکس نے 45 گیندوں پر 74 رنز جبکہ لیچ نے 17 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا۔ اس کے ساتھ ہی دسویں وکٹ پر یہ پارٹنرشپ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فاتحانہ پارٹنرشپ بھی بن گئی۔
اسی سال سری لنکن کھلاڑی کوشال پریرا اور وشوا فرنینڈو نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دسویں وکٹ پر 78 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائہ تھی۔ انضمام الحق اور مشتاق احمد نے بھی دسویں وکٹ پر آسٹریلیا کے خلاف اہم 57 رنز بنا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا۔