Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوئے تو مارنس لبوشانے کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ مارنس لبوشانے نے بھی ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کیا اور دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 59 رنز اسکور کر کے میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مارنس لبوشانے کو اسٹیو اسمتھ کی جگہ پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا تو انھوں نے 74 اور 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں اور اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مارنس لبوشانے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا موازنہ اسٹیو اسمتھ سے نہ کیا جائے کیونکہ ان کا متبادل بننا بہت مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ صرف اور صرف اپنے کھیل پر مرکوز ہے، کوئی میرے بارے میں کیا بات کرتا ہے اس پر زیادہ دھیان نہیں دے رہا۔