Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی جانب سے 19 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حسیب حمید بہت جلد ہی زوال کا شکار ہو گئے۔ 2016 میں انگلینڈ کے دورہ بھارت میں حسیب حمید نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جہاں انھوں نے 31 اور 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ موہالی ٹیسٹ میں انھوں نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے 59 رنز بنائے تو ویرات کوہلی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس کے بعد وقت نے بازی پلٹی اور 2017 کے کاؤنٹی سیزن میں حسیب حمید نے صرف 26 کی اوسط سے رنز بنائے۔ گزشتہ برس تو جیسے وہ بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے۔ پچھلے سیزن میں ان کی بیٹنگ اوسط صرف نو رنز فی اننگز رہی جس وجہ سے لنکاشائر کاؤنٹی کو انتہائی اقدام اٹھانا پڑا اور انھیں اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
#England#Lancashire