Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ کھیلنا سلمان بٹ کو ناگوار گزرا۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پانچ دن ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی دن ایک روزہ میچوں کے لیے لاہور اور کراچی میں موجود رہے گی، آئی لینڈرز اس دوران 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیل سکتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا سے بہت بہتر ہیں اور ہماری سیکیورٹی ایجنسیز نے بہت اچھا کام کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے آئیں گی تو انہیں اندازہ ہو گا کہ پاکستان میں حالات کتنے بہتر ہیں۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ مصباح الحق تجربہ کار ہیں، امید ہے وہ ٹیم کے لیے بہتر ثابت ہوں گے، مکی آرتھر کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں نیچے گئی ایسے میں ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی ناگزیر تھی۔