Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ریکارڈز قائم کر دیئے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بابر اعظم کی شاندار فارم برقرار ہے اور ایونٹ کے ٹاپ اسکورر نے گلیمورگن کے بولرز کو بھی دن میں تارے دکھا دیئے۔ انھوں نے گلیمورگن کے خلاف 42 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
وہ رواں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بھی ٹاپ اسکورر ہیں۔ بابر اعظم گیارہ میچوں میں 60 کی شاندار اوسط سے 541 رنز بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ایک سیزن میں 500 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم نے مختصرترین فارمیٹ میں چار ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے تیزترین جبکہ دنیا کے تیسرے تیزترین بیٹسمین ہیں۔
#Pakistan#Somerset