Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین مرلی وجے کا کاؤنٹی کرکٹ میں سمرسیٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ مرلی وجے رواں کاؤنٹی کرکٹ سیزن میں ہی سمرسیٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ سمرسیٹ کی ٹیم پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن میں کامیابی حاصل کرنے کے قریب ہے۔
سمرسیٹ کی ٹیم اس وقت ڈویژن ون کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ایسیکس کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے اور ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہی کاؤنٹی چیمپئن شپ کا فائنل متوقع ہے۔
مرلی وجے رواں ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں سمرسیٹ کی جانب سے تین میچز کھیلیں گے۔ اوپننگ بیٹسمین 2018 کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
انھوں نے ایسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے پانچ اننگز میں تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی تھی۔ سمرسیٹ میں شمولیت پر اظہر علی نے بھی انھیں مبارکباد دی۔