Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ورلڈکپ 2019 کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ 33 سالہ بیٹسمین نے اب خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں آ کر نہیں لیا تھا مگر میں نے ورلڈکپ 2019 میں بھارت کی جانب سے کھیلنے کیلئے چار، پانچ سال محنت کی تھی اور جب اسکواڈ میں نام نہیں آیا تو اس وقت جو ٹھیک لگا میں نے وہی فیصلہ کیا۔
امباتی رائیڈو کا کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کی جانب سے کھیلیں گے اور وہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں واپسی کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا لیکن اپنی کوشش جاری رکھوں گا اور بی سی سی آئی کو خط لکھ کر آگاہ کر دوں گا کہ میں نے ریٹائرمنٹ واپسی لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔