Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم شاندار فارم کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ 8 ٹیسٹ اننگز میں ٹام لیتھم چار مرتبہ 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں جس میں ان کی سب سے بڑی اننگز 264 رنز کی ہے۔ ٹام لیتھم کے ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں اعداد شمار دیکھے جائیں تو انھوں نے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنوری 2018 سے ٹام لیتھم زیادہ اوسط سے رنز بنانے میں سب سے آگے رہے ہیں۔ انھوں نے 11 ٹیسٹ میچوں کی 17 اننگز میں 67.26 کی اوسط سے 1009 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 4 سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ٹام لیتھم کے بعد ہینری نکولز نے 17 اننگز میں 64.35 کی اوسط سے 901 رنز بنائے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر کین ولیمسن، چوتھے نمبر پر اسٹیو اسمتھ جبکہ پانچویں نمبر پر ریٹائرڈ کرکٹر اے بی ڈویلیئرز موجود ہیں۔