Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز 2019 میں انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر آسٹریلوی بولنگ کے سامنے مسلسل ناکام ہو رہا ہے لیکن اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے اور جوز بٹلر اپنی ٹیم کیلئے سب سے بڑی پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ جوز بٹلر نے اب تک 3 ٹیسٹ میچوں میں بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
جوز بٹلر چھ اننگز میں 9.16 کی اوسط سے صرف 55 رنز ہی بنا سکے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 31 رہا ہے۔ ورلڈکپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے انگلش ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جیسن روئے کا بلا اب تک خاموش ہے۔
جیسن روئے نے اب تک تین میچوں میں 9.50 کی اوسط سے 57 رنز ہی بنائے ہیں۔ یاد رہے ورلڈکپ 2019 میں جیسن روئے نے 7 اننگز میں 63.28 کی اوسط سے 443 رنز اسکور کیے تھے۔