Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی بھارت کے لیے فتوحات تو سمیٹ رہے ہیں مگر ان کی ٹیم سلیکشن پر سابق کرکٹرز حیران ہیں۔ پہلے سنیل گواسکر نے رویچندرن ایشون کو ڈراپ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور اب سورو گنگولی نے بھی اسے حیران کن فیصلہ قرار دے دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایشون اور کلدیپ یادیو کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ایشون اور کلدیپ کا ریکارڈ شاندار ہے، انھیں ویسٹ انڈیز میں ڈراپ کر دینا سمجھ نہیں آیا۔
گنگولی نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دیئے جائیں تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو اور اس سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھیں ٹیم کی جیت کے لیے جتنا بھی سخت فیصلہ کرنا پڑا وہ کریں گے۔