Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں ایک منفرد تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ستمبر کے دوسرے ہفتے میں قائد اعظم ٹرافی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چار روزہ میچوں میں اگر مہمان ٹیم کو پچ سے شکایت ہے اور وہ اپنے مضبوط بولنگ اٹیک سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو وہ ٹاس نہ کرانے کا آپشن استعمال کر سکتی ہے۔
انگلینڈ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہو گا جہاں فرسٹ کلاس میچ ٹاس کے بغیر شروع ہو سکتا ہے۔ مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کا آپشن مل جائے گا۔ نئے سسٹم کے تحت چھ صوبائی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرایا جائے گا۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ روایتی انداز میں ٹاس کے ساتھ ہی ہوں گے۔ 2016 میں انگلینڈ کے کاؤنٹی میچوں میں ٹاس کا استعمال ختم کر دیا گیا تھا۔ انگلینڈ یہ تجربہ ٹیسٹ میچوں میں بھی کرنا چاہتا تھا لیکن آئی سی سی میٹنگ میں اس تجویز پر انھیں حمایت نہ مل سکی۔