Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے ایک مرتبہ پھر ہیڈکوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میں نے بولنگ کوچ کیلیے درخواست جمع کرا دی ہے، ابھی آخری تاریخ باقی ہے اس لیے ہیڈکوچ کے لیے بھی اپلائی کر سکتا ہوں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ زیادہ فوکس بولنگ کوچ بننے پر ہے۔
انھوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میں کسی کے ماتحت کام نہیں کر سکتا، میں نے بہت سے کوچز کے ساتھ رہ کر ہی کوچنگ سیکھی تھی، آج کل یہ کوئی بات نہیں کہ کون کتنا بڑا پلیئر ہے، آپ نے اسٹیو وا کو پلیئرز کی رہنمائی کرتے دیکھا ہو گا۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ اسی طرح رکی پونٹنگ نے بھی جسٹن لینگر کے ماتحت کام کیا، ہیڈکوچ کون ہے، یہ بات اہمیت نہیں رکھی، اصل چیز یہ ہے کہ آپ کیسے کام کرتے ہیں، مجھے کوچنگ کا تجربہ ہے اور میں اپنے دائرہ کار سے واقف ہوں۔