Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیتھن لائن نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ تو نہیں کیا مگر وہ اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ نیتھن لائن آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
انھوں نے 355 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے سابق فاسٹ بولر ڈینس للی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈینس للی نے 70 ٹیسٹ میچز میں 355 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نیتھن لائن نے اپنے 89 ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا اور وکٹوں کی تعداد 357 کر لی۔
آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ پہلے اور گلین میکگرا 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیتھن لائن کی جانب سے گلین میکگرا کا ریکارڈ توڑنا تو مشکل نظر آ رہا ہے تاہم وہ آسٹریلیا کی جانب سے چار سو وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن سکتے ہیں۔