Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلیا سے یقینی فتح چھین لی۔ 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر سابق اور مجودہ کرکٹرز نے بین اسٹوکس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اظہر علی نے کہا کہ کیا میچ تھا، میں نے تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک اننگ دیکھی۔ مائیکل وان نے کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے بہترین اننگز تھی۔
ناصر حسین نے اپنا مشہور جملہ دہرایا "بین اسٹوکس! یہ آپ نہیں کر سکتے۔" وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ میچ بہترین تھا، آپ نے ایک شاندار اننگز دیکھی، جیک لیچ نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ جیمز ٹیلر نے انگلش ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے بین اسٹوکس کی اننگز کو تاریخ کی بہترین اننگز قرار دیا۔
گریم سوان نے دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری کوئی بہن نہیں ہے اگر ہوتی تو میں چاہتا کہ اس کی شادی بین اسٹوکس سے ہوتی۔ جیسن گلیسپی نے بھی اسے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک اننگ قرار دیا۔
جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ انھوں نے کرکٹ میں 50 سال کے دوران بہت یادگار لمحات دیکھے مگر یہ اب تک کا بہترین لمحہ تھا۔ انھوں نے ایشز پرفارمنس کو بین اسٹوکس کی ورلڈکپ پرفارمنس سے بھی بہتر قرار دیا۔