Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کا منتخب کیا ہے۔ پاکستان انڈر-19 ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی دوڑ میں "دوسرا" کے موجد ثقلین مشتاق اور سابق وکٹ عتیق الزمان بھی شامل تھے۔ ہیڈکوچ کی ذمہ داری نہ ملنے پر عتیق الزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
عتیق الزمان نے ٹویٹر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یقیناََ یہ ذمے داری نہ ملنے پر میں بہت افسردہ ہوں جو کہ میرے خیال میں ہماری نوجوان ٹیم کے لیے بہت اہم ہے تاہم میں پی سی بی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے شارٹ لسٹ کیا اور میرے بارے میں سوچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہوں گا۔
عتیق الزمان ڈومیسٹک ٹیم سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے کوچ رہ چکے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی عتیق الزمان بھی کوچنگ صلاحیتوں کی تعریف کر چکے ہیں کیونکہ مشکل وقت میں انھوں نے محمد عامر کی بولنگ پر خوب محنت کی۔