Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان، بیٹسمین آصف علی اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو این او سی جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو 12 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
شاداب خان گیانا ایمازون واریئرز، آصف علی بارباڈوس ٹرائڈینٹس اور محمد ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ شعیب ملک، محمد حفیط، عماد وسیم، وہاب ریاض اور عماد بٹ کو بھی مختلف فرنچائزز نے اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ ایک، دو روز میں متوقع ہے۔ سی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز چار ستمبر سے ہو گا جس کا فائنل 12 اکتوبر کو برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔