Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

موجودہ ٹیسٹ پلیئرز میں سب سے کامیاب بیٹسمین کی بات کریں تو اس ریکارڈ فہرست میں بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین چتیشور پجارا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں۔
چتیشور پجارا 188 ٹیسٹ میچوں میں 54.25 کی شاندار اوسط سے 14 ہزار 756 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں ان کی 50 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں شامل ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکن بیٹسمین کوشال سلوا کا ہے جنہوں نے 209 فرسٹ کلاس میچوں میں 13 ہزار 932 رنز بنا رکھے ہیں، ان کی بیٹنگ اوسط 46.44 کی ہے جبکہ وہ 54 نصف سنچریاں اور 41 سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انھوں نے 197 فرسٹ کلاس میچوں میں 13 ہزار 452 رنز بنائے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 52 نصف سنچریاں اور 40 سنچریاں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔