Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمے داری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر اعجاز احمد کو سونپ دی ہے جو آئندہ ماہ ہونے والے یوتھ ایشیاء کپ کے بعد اپنی ذمے داری سنبھال لیں گے۔ پاکستان کی جونیئر ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے جن کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ان میں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثقلین مشتاق اس عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تھے لیکن معاوضے کی وجہ سے پی سی بی کے ان سے معاملات طے نہیں پا سکے اور اس عہدے کے لیے اعجاز احمد کو منتخب کر لیا۔ پی سی بی کی طرف سے ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
پاکستان کی جونیئر ٹیم کا ہیڈکوچ بننے پر ثقلین مشتاق نے اعجاز احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اعجاز احمد پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین کام کریں گے۔