Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر اور کپتان ٹم پین نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں غلط فیصلہ دینے پر امپائر جول ولسن کو ذمے دار قرار دینے سے انکار کر دیا۔ جسٹن لینگر اور ٹم پین کا کہنا ہے ہمیں امپائر جول ولسن کو الزام دینے سے پہلے اپنے آپ کی تصحیح کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو ڈی آر ایس کو بہتر انداز میں استعمال کرنا سیکھنا ہو گا۔ آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ اگر ہمارے پاس رویو بچا ہوتا تو ہم لازمی لیتے مگر جو ہونا تھا وہ ہو گیا، ہم وہی چیز کنٹرول کر سکتے ہیں جو ہمارے بس میں ہو۔
کپتان نے کہا کہ ادھر بیٹھ کو امپائر کو غلط ثابت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت امپائر کو جو فیصلہ ٹھیک لگا انھوں نے وہ دیا، انھوں نے جان بوجھ کر غلطی نہیں کی۔