Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا فارمولہ بتا دیا۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے اگر مینجمنٹ بولرز کے کام کے بوجھ کو اچھے طریقے سے تقسیم کر دے تو ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنا آسان ہو جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ ہمارے سب سے اہم بولر ہیں، اس لیے مینجمنٹ نے ورلڈکپ کے بعد ان کو آرام کرایا تاکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بمراہ مکمل طور پر تیار ہوں اور اس کا جو نتیجہ نکلا وہ سب کے کے سامنے ہے۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں جیسپریت بمراہ نے اپنی جادوئی بولنگ سے بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرایا۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں انھوں نے 8 اوورز میں سات رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور 100 رنز پر ہی ویسٹ انڈیز کی بساط لپیٹ دی اور بھارت کو 318 رنز سے کامیابی ملی۔