Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نظر کی عینک لگا کر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ میں بھی وہ عینک لگائے ہوئے تھے اور بیٹنگ کے ہنر سے نا آشنا جیک لیچ کو سنسنی خیز لمحات میں پیٹ کمنز کی تیزترین دو گیندوں کا سامنا کرنا تھا۔
اس نازک صورتحال پر انھوں نے گیند کھیلنے سے پہلے اپنی عینک اتار کر صاف کی اور وہ دونوں گیندیں ضائع کرنے میں کامیاب ہوئے۔
میچ کے ہیرو بین اسٹوکس نے فتح کے بعد اس حوالے سے اسپانسر سے سفارش کی کہ جیک لیچ کو ہمیشہ کے لیے مفت میں عینکیں دی جائیں۔
نجی کمپنی نے بین اسٹوکس کی سفارش مانتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جیک لیچ کو ساری زندگی مفت میں عینکیں فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے انگلینڈ کو ہارا ہوا میچ جتوایا تھا۔