فیصل اقبال کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم بھی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے کی ڈور میں شامل ہو گئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست پی سی بی کو جمع کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا کل آخری دن تھا۔
محمد وسیم نے 1996 سے 2000 تک پاکستان کے لیے 18 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 30.10 کی اوسط سے صرف 783 رنز ہی بنا سکے۔ 25 ون ڈے میچز میں انھوں نے 23.60 کی اوسط سے 543 رنز اسکور کیے۔
پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے تمام کوچز کا تقرر کر دے گا۔ بیٹنگ کوچ کے لیے پی سی بی نے لیول ٹو کوچنگ کورس اور کم از کم تین سال کا تجربہ مانگا ہے۔