Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 65 رنز سے شکست دی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پہلی سیریز تھی جس میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک کامیابی ملی۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پہلے نمبر پر بھارتی ٹیم براجمان ہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں فتح سمیٹی تھی۔
آئی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز چھ ٹیموں کے درمیان ہو چکا ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اب تک ٹیسٹ چیمپئن کا ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں دو، دو جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں۔