Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں تاریخی فتح نے ہر ایک کو حیران کر دیا یے۔ انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہیں دوسری جانب فیلڈ امپائر کے ایک غلط فیصلے نے آسٹریلیا کی تیسری ٹیسٹ میں فتح کو ناکام بنا دیا جبکہ ٹم پین کے رویو کے غلط استعمال پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے آسٹریلوی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں رویو سسٹم کا غلط استعمال کیا اور سیریز میں امپائرنگ بھی اچھی نہیں رہی۔
ایلن بارڈر کا کہنا تھا کہ اگر امپائرنگ اچھی ہوتی تو رویو کی نوبت ہی نہ آتی، جب امپائرز کی جانب سے فیصلے ٹھیک نہیں ہوں گے تو کھلاڑی رویوز کی طرف چلے جاتے ہیں جو کہ اکثر ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امپائرنگ کا معیار بہت گر گیا ہے، بڑی سیریز میں امپائرنگ بہترین امپائروں کو کرنی چاہیئے اور امپائر کی ایک غلطی پورے میچ کا نقشہ بدل دیتی ہے۔