Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو انڈر-19 ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ وہ قومی انڈر-16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ آئندہ ماہ پاکستان اے ٹیم کینیا میں 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی اور وہ اعجاز احمد کا بطور کوچ پہلا امتحان ہو گا۔
بنگلہ دیش انڈر-16 کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور ایمرجنگ ایشیاء کپ میں بھی اعجاز احمد کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ 2020 میں قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔ اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے کیا۔
سابق بیٹسمین نے کوچنگ کی دوڑ میں شامل عتیق الزمان اور ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑا جبکہ موجودہ کوچ اعظم خان بھی شاندار ریکارڈ رکھنے کے باوجود انڈر-19 ایشیاء کپ کے بعد فارغ ہو جائیں گے۔