Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی نے اعجاز احمد کو انڈر-19 ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا تو انھوں نے پہلے ہی روز اپنے اہداف سیٹ کر لیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ وہ کسی صورت فٹنس اور ڈسپلن پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ 2008 سے کوچنگ کر رہے ہیں اور انھوں نے پاکستان ٹیم کو ایسے لڑکے دیئے ہیں جو آج قومی ٹیم میں کھیل رہے ہیں، اب بھی یہی کوشش کروں گا کہ پاکستان ٹیم کو چھ سے آٹھ نئے کھلاڑی دوں۔
انھوں نے کہا کہ وہ پیسوں کی خاطر نہیں آئے، پاکستان کرکٹ کا مستقبل ٹھیک کرنے کے لیے عہدہ قبول کیا ہے، پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے مگر انڈر-19 ٹیم کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند ہے۔ اعجاز احمد نے تقرری پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔