Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ہانگ کانگ کے عرفان احمد اور ندیم احمد پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے سماعت میں اس بات کے ثبوت سامنے لائے گئے کہ عرفان احمد اور ندیم احمد نے میچز فکس کیے اور جان بوجھ کر اچھا پرفارم نہیں کیا۔
عرفان احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی نو جبکہ ندیم احمد پر تین خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔ اینٹی کرپشن کوڈ کی تین مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر حسیب امجد پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل میچز میں فکسنگ کی۔
اسکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے خلاف میچ میں مخصوص اوورز فکس کیے گئے۔ آئی سی سی جنرل منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کرپش کو آئی سی سی بالکل برداشت نہیں کرے گی۔