Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اعجاز احمد کو پاکستان انڈر-19 ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے اور اس تقرری کو قومی جونیئر کرکٹرز کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اعجاز نے خود کو ایک بہت باصلاحیت کوچ بنا لیا ہے, ان کے پاس حکمت عملی اور وژن ہے، وہ بہت محنت کر رہے ہیں۔
مدثر نذر نے کہا کہ اعجاز احمد کرکٹ کے ایک بہترین اسٹوڈنٹ بھی ہیں جو کھیل کا بہت زبردست انداز میں تجزیہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اعجاز احمد انڈر-19 کرکٹرز کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ انڈر-19 کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کا فاصلہ کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اعجاز احمد انڈر-19 ایشیاء کپ کے بعد کینیا میں شیڈول آٹھ ملکوں کی اے ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔