Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا ہے کہ ہیڈکوچ کی ذمے داری ملکی سابق کرکٹر کو سونپی جائے۔ ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق نے درخواست جمع کرائی ہے جبکہ ڈین جونز اور کورٹنے والش بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی ریس میں شامل ہیں۔
بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے وقار یونس، محمد اکرم اور جلال الدین میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی کے لیے ابھی تک فیصل اقبال اور محمد وسیم کے نام ہی سامنے آئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے خالی عہدوں کے لیے درخواست جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ آئندہ ہفتے پی سی بی انٹرویوز کا آغاز کر دے گا جس کے بعد سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ، بیٹنگ، بولنگ اور ہیڈکوچ کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔