Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے دعوت ولیمہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں قومی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی عماد وسیم کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ ولیمے کی تقریب میں شریک لوگ اور کرکٹرز ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔
بیٹسمین احمد شہزاد نے بھی میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفی لی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آصف غفور کے ساتھ ملنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات رہی ہے۔ احمد شہزاد نے لکھا کہ آپ بہادر اور قابل احترام ہیں جس وجہ سے مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد شہزاد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سے بہتر سیلفی لینا کوئی نہیں جانتا جس پر احمد شہزاد بھی مسکرا دیئے۔