Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کامیابی کے بعد میدان سے باہر موجود سابق کرکٹرز میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کو ایک وکٹ سے کامیابی ملی تو سابق انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر نے کہا کہ اگر آسٹریلیا جیت جائے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر ہار جائے تو پھر سب برا ہو جاتا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کرکٹر کرس ایڈمز نے میٹ پرائر کی ٹویٹ پر جواب دیا کہ ہمیشہ ہی ایسا ہوتا ہے۔ کرس ایڈمز کا بولنا ہی تھا کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کو غصہ چڑھ گیا۔ شین وارن نے کہا کہ کرس تم صرف ایک کلب کرکٹر تھے، ہمیں بور مت کرو، کسی کو تمہاری کی باتوں میں دلچسپی نہیں ہے۔
انھوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ ہم سب لوگوں کو ٹیسٹ کرکٹ اور بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ ایشز کی خوشی منانی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرضروری جملہ بازی بہت مضحکہ خیز ہے، مجھے بھی مذاق پسند ہے لیکن میٹ پرائر اور کلب کرکٹر کرس ایڈمز بچگانہ حرکت کر رہے ہیں۔